اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر کی نمازِ جنازہ ہفتہ کے روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شہید اے ایس آئی علی اکبر کے …
اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔29نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر کی نمازِ جنازہ ہفتہ کے روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اشتیاق ابراہیم سمیت پولیس اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے شہید اے ایس آئی علی اکبر کے درجات کی بلندی اور روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے گئے جبکہ اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید علی اکبر کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پولیس اہلکار قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کو دلاسہ دیا۔
وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرارِ واقعی سزا دی جائے گی۔نماز جنازہ میں آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ پولیس افسروں نے شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادرانہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔








