اسلام آباد پولیس کے کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں جن کی نگرانی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا خود فیلڈ میں موجود رہ کر کر رہے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے جمعرات کے روز ''اے پی پی'' کو بتایا کہ ایس …

اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے ہیں جن کی نگرانی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز قاضی علی رضا خود فیلڈ میں موجود رہ کر کر رہے ہیں اور وفاقی دارالحکومت کے مختلف گرجا گھروں میں سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سرکاری اہلکار نے جمعرات کے روز ”اے پی پی” کو بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع گرجا گھروں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کر کے پْرامن اور خوشگوار تقریبات کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

دوروں کے دوران ایس ایس پی قاضی نے پولیس نفری کی تعیناتی، داخلے کے کنٹرول کے اقدامات اور مجموعی تیاریوں کا جائزہ لیا اور افسران کو چوکس اور متحرک رہنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد پولیس بلا امتیاز تمام مذاہب کے پیروکاروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ ایس ایس پی قاضی علی رضا نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ بالخصوص مذہبی تقریبات اور عوامی اجتماعات کے دوران اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے گرجا گھروں کی انتظامیہ اور شرکاء سے اپیل کی کہ سیکورٹی چیک کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئی سی ٹی پولیس امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور دارالحکومت بھر میں کرسمس کی تقریبات کو محفوظ اور پْرامن ماحول میں یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر الرٹ رہے گی۔