اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 14 ویں انٹر میڈیٹ کورس اور 23 ویں لوئر کورس کی پاسنگ آئوٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد محمد عتیق طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے افسران و جوانوں کو …
اسلام آباد پولیس کے 14 ویں انٹر میڈیٹ کورس اور 23 ویں لوئر کورس کی پاسنگ آئوٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے 14 ویں انٹر میڈیٹ کورس اور 23 ویں لوئر کورس کی پاسنگ آئوٹ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد محمد عتیق طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پولیس افسران میں انعامات تقسیم کیے۔ انہوں نے پاس آئوٹ ہونے والے افسران و جوانوں کو محنت،دل لگی اور خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کی ہدایت دی۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کے 14ویں انٹرمیڈیٹ کورس اور 23ویں لوئر کورس کی پاسنگ آئوٹ کے سلسلے میں کیپیٹل پولیس کالج اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا۔

تقریب میں کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج محمد عتیق طاہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پردیگر سینئر پولیس افسران اور پاس آئوٹ ہونے والے افسران و جوان موجود تھے۔ کمانڈنٹ کیپیٹل پولیس کالج نے ٹریننگ کورسز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و جوانوں میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپ تمام افسران و جوانوں نے محکمانہ ترقی کے لئے جاری محکمانہ کورسز کامیابی سے مکمل کر لئے ہیں،میرے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ میں اسلام آباد پولیس ٹریننگ کورسز کی پاسنگ آئوٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوا ہوں ،میں کیپیٹل پولیس کالج کے سٹاف کو افسران و جوانوں کوبہترین تربیت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنھوں نے کم سے کم وقت میں ان افسران وجوانوں کو بہترین تربیت دی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں جن کو اللہ تعالی نے عوام کی بھلائی کے لئے موقع فراہم کیا، آپ ذہن نشین کر لیں کہ ہم سب عوام کے خادم ہیں نہ کہ عوام ہماری خادم ،یہ عہد کریں کہ انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے، قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کو بلاتفریق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے،میں توقع کرتا ہوں کہ آپ اپنی اس فرض شناسی کی عملی روایات کو بدستور قائم رکھیں گے اور اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے اپنے اور محکمہ پولیس کے لئے نیک نامی کا باعث بنیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کیپیٹل پولیس کالج کو مزید اپ گریڈیشن اور پولیس ٹریننگ کو جدید طرز پر استوار کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔








