اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 22رکنی کونسل آف بزنس لیڈرز تشکیل دے کر ایک اچھا اقدام کیا ہے کیونکہ یہ کونسل حکومت کو تجارت و برآمدات کو فروغ دینے اور سازگار پالیسیاں بنانے کیلئے مفید مشورے دے …
اسلام آباد چیمبر کے عہدیدارن کا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 22رکنی کونسل آف بزنس لیڈرز تشکیل دینے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل، سینئر نائب صدر رافعت فرید اور نائب صدر افتخار انور سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے 22رکنی کونسل آف بزنس لیڈرز تشکیل دے کر ایک اچھا اقدام کیا ہے کیونکہ یہ کونسل حکومت کو تجارت و برآمدات کو فروغ دینے اور سازگار پالیسیاں بنانے کیلئے مفید مشورے دے گی۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ کونسل کو مزید بامقصد بنانے کیلئے فیڈریشن اور چیمبرز کے عہدیداران کو بھی اس میں شامل کرے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میںچیمبر کے عہدیدارن نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور وہ کاروباری و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی تمام کوششوں کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معیشت کی بحالی کیلئے بزنس لیڈرز کی کونسل کی تشکیل ایک مثبت اقدام ہے۔








