اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار ، 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کےاینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کرنے والے منظم گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی 6 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

ہفتہ کو پولیس اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا اور وفاقی دارالحکومت کےمختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اہلکار نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سلامت علی، بلال احمد اور افراد شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلکار کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ مزید چوری کی وارداتوں کا سراغ لگانے اور مسروقہ مال برآمد کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سیکیورٹی/آپریشنز سلیمان ظفر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو عبرتناک سزا دینے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کو ان کی قیمتی املاک سے محروم کرنے والے مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔ ایس ایس پی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی چوری کی روک تھام اور عوامی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے منظم اور فعال موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔








