اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کردی گئی ہے ،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔منگل کو ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔بالآخر …

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔منگل کو ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس فیصلے کی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔بالآخر کابینہ کا فیصلہ گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے نافذ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر ممنوعہ ہے اور یہ آئی سی ٹی کے لئے موزوں ہے لیکن صوبے بھی اس کو صوبائی اسمبلی میں قرارداد کے ذریعے اپنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر پابندی عائد ہوئی ہے۔