اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل پولیس (آئی سی پی) نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے شراب، منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔اتوار کو شعبہ تعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (آئی سی سی پی او) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد کیپٹل پولیس نے شہر سے جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔کراچی کمپنی پولیس نےہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ذیشان محمد نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1100 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔
سنبل پولیس ٹیم نے جاوید خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔اسی طرح ترنول پولیس ٹیم نے عدنان علی اور ساجد نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل معہ ایمو نیشن اور 560 گرام چرس برآمد کر لی۔ سنگجانی پولیس ٹیم نے طارق خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 180 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔اسی طرح شمس کالونی پولیس ٹیم نے طارق جمیل نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1210گرام چرس برآمد کر لی۔
کھنہ پولیس ٹیم نے عبدالحمید نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔علاوہ ازیں کورال پولیس ٹیم نے اسحاق اسماعیل نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ کرپا پولیس ٹیم نے دو ملزمان عبدالرحیم اور قاسم خان کو غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر ری فل کرنے میں ملوث گرفتار کر لیا۔
مزید برآں پھولگراں پولیس ٹیم نے نذر رحمان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 120 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیم نے عدیل سعید اور میاں احتشام نامی دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل معہ ایمو نیشن اور 1210 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔