اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وال چاکنگ کروانے پر 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نجی کلینک، فلیٹس، شادی ہال، وڈ کمپنی اور تربیتی ادارے کی جانب سے وال چاکنگ کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سیکرٹریٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیا
،شہری دیواروں پر اشتہاری مہم چلانے والوں کی نشاندہی کریں۔عرفان میمن نے کہاکہ وال چاکنگ پر واضع طور پر پابندی عائد کی گئی ہے،وال چاکنگ کرنے والے پینٹر اور کاروبار دونوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔