قصور۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس قصور میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا افتتاح کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے سلسلہ میں فٹبال گیم کا افتتاح میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے قصور ،وفاقی پارلیمانی سیکٹری فنانس وریونیو نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیا۔ اس موقع پر حاجی میاں سعد وسیم شیخ ایم …
ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس قصور میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا افتتاح

مزید خبریں
قصور۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس قصور میں کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کا افتتاح کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے کھیلتا پنجاب گیمز 2024 کے سلسلہ میں فٹبال گیم کا افتتاح میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے قصور ،وفاقی پارلیمانی سیکٹری فنانس وریونیو نے کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کیا۔
اس موقع پر حاجی میاں سعد وسیم شیخ ایم این اے قصور کا سٹیڈیم میں شاندار استقبال کیا گیا ۔افتتاح کے موقع پر میاں سعد وسیم شیخ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ذہنی نشوونما کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا بہت ضروری ہے، جب کھیل کے گراؤنڈ بحال ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔








