23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیاسلام آباد کی فضائیں ملی نغموں کی دھنوں سے گونجنے لگیں، ہر...

اسلام آباد کی فضائیں ملی نغموں کی دھنوں سے گونجنے لگیں، ہر طرف قومی پرچم لہرا گئے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فضائیں ملی نغموں کی دھنوں سے گونجنے لگی،گاڑیوں پر قومی پرچم لہرانے لگے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ گاڑیوں میں اونچی آواز سے نغمے لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سی ڈی سٹالز پر بھی ملی نغموں کی سی ڈی یو ایس بیز پر ترانے اور ملی نغمے لوڈ کرانے کاکام بھی بڑھ گیا ہے۔ نوجوانوں نے خاص طورپر اپنی گاڑیوں کے سی ڈی پلیئر، ڈیک ، بوفرز تیار کر لئے ہیں۔ ہر سو ملی نغموں کی دھنیں فضاﺅں میںگونج رہی ہیں اور ہر شخص اپنے انداز میں جشن منانے کے لئے تیار ہے۔ 14 اگست کو بھرپور جوش وخروش اورملی جذبے کے ساتھ وطن عزیز کے 70واں یوم آزادی جشن منایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں