چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب ہیڈکوارٹر اور علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر اور علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا جو چیئرمین …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔11 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے بدعنوان عناصر کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹر اور علاقائی بیوروز کی وسط مدتی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا جو چیئرمین کی مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے پیش کی۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ہیڈ کوارٹر اور تمام علاقائی بیوروز کی معیاری مقداری نظام کے تحت وسط مدتی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کے سینئر ممبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 2017ءکیلئے وسط مدتی انسپکشن کی۔ انہوں نے چیئرمین نیب کو وسط مدتی انسپکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور نیب ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی بیوروز کی خوبیوں اور خامیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ءمیں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے جہاں نیب میں بہت ساری اصلاحات متعارف کرائیں وہاں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈکوارٹرز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔

Leave a Reply