اسلام آباد کے سیکٹر جی فورٹین ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر کے اجراء کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،وفاقی وزیر ہائوسنگ

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی فورٹین ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر کے اجراء کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،امید ہے کہ نومبر میں کام شروع ہو گا اور ایک سال میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مسرور احسن،فوزیہ ارشد،دنیش کمار،ہمایوں مہمند اور دیگر ارکان …

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی فورٹین ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر کے اجراء کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،امید ہے کہ نومبر میں کام شروع ہو گا اور ایک سال میں ترقیاتی کام مکمل کر لیا جائے گا۔جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مسرور احسن،فوزیہ ارشد،دنیش کمار،ہمایوں مہمند اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات ریاض پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کے سیکٹر جی فورٹین ون میں ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈر کے اجراء کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،امید ہے کہ نومبر میں کام شروع ہو گا اور ایک سال میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر جی 14 میں غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کوئی بھی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے منصوبہ بندی نہیں کی جاتی۔منصوبوں میں تاخیر کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں اور انہیں جان بوجھ کر بھی التوا میں رکھا جاتا ہے،

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ پٹواری پیسے لے کر تجاوزات کرواتا ہے اور پھر پولیس کو حکم دیا جاتا ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے،ہمارا سسٹم ہی ایسا ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بھی اس کا حساب لیا جاتا ہے جو قبروں میں سو چکا ہوتا ہے،پسند و نا پسند کی بنیاد پر منصوبے تاخیر کا شکار کردیئے جاتے ہیں،یہاں کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ایک منصوبے میں ہزاروں مکانات تعمیر کردیئے اور وہاں پانی دستیاب نہیں ہے،ذمہ داروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کئے گئے،پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے جلد پیش رفت کی جائے گی۔