اسلام آباد ہائیکورٹ ، مسلم کالونی میں آپریشن پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی مسلم کالونی میں آپریشن پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی ۔ مسلم کالونی کے متاثرین کے وکیل نے دلائل دئیے ۔ سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے کہا کہ اسی نوعیت …

اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی مسلم کالونی میں آپریشن پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی سی ڈی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی ۔ مسلم کالونی کے متاثرین کے وکیل نے دلائل دئیے ۔ سی ڈی اے وکیل کاشف ملک نے کہا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس پہلے ایک رکنی بنچ طے کر چکا ہے، عدالت سے حقائق چھپائے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔