اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد

95

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لئے کمیونیکیشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکیشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکیشن سکلز پر لیکچر دیا اور بہتری کے لئے تجاویز دیں ۔ سیشن کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن فیاض محمود نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کو تربیتی سیشن کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اراکین کی کمیونیکیشن سکلز بہتر بنانے میں مدد ملے گی ، ایسوسی ایشن آئندہ بھی اس طرح کے سیشن کا انعقاد کرے گی۔