اسلام آباد ہائی کورٹ ، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری

74

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 معطل کرکے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے چئرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

یاد رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 نافذ ہونے کے بعد ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے خلاف چیئرمین ایچ ای سی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔