اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست پر انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ہر صورت سڑکوں کو کھلا رکھا جائے اور کسی سیاسی جماعت کو تھیٹر لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ارکان خصوصاٰ نوٹ کر لیں اور سڑکیں بند کرنے سے احتراز کریں۔