اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین اور عوام کی سہولت کے لیے آن لائن ’’کمپلینٹ ریڈریسل میکینزم/سسٹم‘‘ متعارف کرا دیا ہےجس کے تحت شہری اب عدالت کے افسران و عملے سے متعلق شکایات آسانی سے درج کرا سکیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک سہل، تیز اور عوام دوست فورم فراہم کرنا ہے جہاں شہری …
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شکایات کے ازالے کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائلین اور عوام کی سہولت کے لیے آن لائن ’’کمپلینٹ ریڈریسل میکینزم/سسٹم‘‘ متعارف کرا دیا ہےجس کے تحت شہری اب عدالت کے افسران و عملے سے متعلق شکایات آسانی سے درج کرا سکیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس نظام کا مقصد ایک سہل، تیز اور عوام دوست فورم فراہم کرنا ہے جہاں شہری اپنی شکایات براہِ راست عدالت تک پہنچا سکیں۔
اس حوالے سے ایک خصوصی ای میل ایڈریس اور واٹس ایپ نمبر جاری کیا گیا ہے۔شکایات کے اندراج کے لیے رابطہ کریں ۔ای میل ایڈریس [email protected] اور واٹس ایپ نمبر (زونگ) 6552827 ۔ 0313 پر رابطہ کریں ۔پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اس نظام سے عوام میں آگاہی بڑھانے کے لیے تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی گئی ہیں جبکہ عدالت کے اہم مقامات پر بھی یہ معلومات نمایاں طور پر آویزاں کر دی گئی ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ شفافیت، جوابدہی اور اعلیٰ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ نئے میکنزم سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا اور افسران یا عملے کے خلاف کسی بھی شکایت کو منصفانہ اور فوری طور پر نمٹایا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے تمام سٹیک ہولڈرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی آرا سے عدالت کو آگاہ کریں۔








