اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولش خاتون اننا مونیکا کی اپنی کم سن بیٹی کی پاکستانی والد عدیل خان سے حوالگی کی درخواست پر عدالت نے پولینڈ کی عدالت میں سماعت کے عرصے کے دوران 20 روز کے لئے عدیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اہم حکم …
اسلام آباد ہائی کورٹ: پولینڈ میں سماعت کیلئے عدیل خان کا نام 20 روز کیلئے ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولش خاتون اننا مونیکا کی اپنی کم سن بیٹی کی پاکستانی والد عدیل خان سے حوالگی کی درخواست پر عدالت نے پولینڈ کی عدالت میں سماعت کے عرصے کے دوران 20 روز کے لئے عدیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے اہم حکم جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو عدیل خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکالنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ مارچ کے پہلے ہفتے سے 20 روز کے لئے عدیل خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے تا کہ وہ اپنی بیٹی سے متعلق پولینڈ میں ہونے والی سماعت میں شریک ہو سکے ۔ پیر کے روز سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ پولینڈ کی عدالت میں کارروائی کب ہے ؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سماعت 11 مارچ 2026ء کو ہو گی۔
عدیل خان کے وکیل نے عدالت سے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی اور بتایا کہ ان کے موکل کا نام پہلے بھی ای سی ایل میں ہونے کے باعث آف لوڈ کیا جا چکا ہے ۔درخواست گزار کی وکیل حبصہ شاہ نے موقف اپنایا کہ عدیل خان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے تا کہ عدالتی امور میں پیش رفت ممکن ہو سکے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولینڈ میں سماعت کے عرصے کے دوران 20 روز کے لئے عدیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔








