اسلام آباد ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز شروع ہو گئے

Pakistan Hockey Federation
Pakistan Hockey Federation

اسلام آباد۔27مارچ (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی میں کھیلی جانے والی قلندرز انڈر-21 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپین شپ میں شرکت کے لئے اسلام آباد ہاکی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گئے ہیں۔

ٹرائلز دو روز تک جاری رہیں گے۔ اسلام آباد جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اعلان آج منگل کو کیا جائے گا ۔ٹرائلز کے موقع پر سیکرٹری، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسن تنویر اور اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران جن میں نوید احمد،۔آصف بیگ، سید غفران شاہ،۔نصیر مغل، گلفام کھوکھر، صفدر ملک۔نجیب خٹک اور سید سلیم رضا بھی موجود تھے