اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے،قومی کرکٹر شاداب خان

لاہور۔4فروری (اے پی پی):قومی کرکٹر شاداب خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک فرنچائز نہیں رہی بلکہ یہ ان کا گھر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوئے تھے، جہاں …

لاہور۔4فروری (اے پی پی):قومی کرکٹر شاداب خان نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ان کے لیے محض ایک فرنچائز نہیں رہی بلکہ یہ ان کا گھر بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو ثابت کرنے کی شدید خواہش کے ساتھ ٹیم میں شامل ہوئے تھے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان پر بھرپور اعتماد کیا اور ایسا ماحول فراہم کیا جس نے انہیں نہ صرف ایک بہتر کرکٹر کے طور پر بھی نکھرنے کا موقع دیا۔ شاداب خان نے فرنچائز مالکان علی نقوی اور آمنہ نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی سونپ کر ان پر اعتماد کیا جانا ان کے لیے اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنا باعثِ فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ نئے سیزن میں کچھ ساتھیوں کو الوداع کہنا مشکل ہوگا اور ٹیم میں تبدیلیاں بھی آئیں گی، تاہم یقین ہے کہ ایک بار پھر ایسی ٹیم تشکیل دی جائے گی جو اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہچان بنے۔