اسلام آبادسپورٹس ویلفیئرایسوسی ایشن کے حکام کاہینڈ بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد منظور کے انتقال پر اظہارتعزیت

88

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان، ہینڈ بال کوچز نصیر احمد، رانا اظہارالحق، رانا وسیم مقصود، محمد آصف اور انٹرنیشنل کھلاڑی ملک عثمان المعروف مون ملک نے

ہینڈ بال کے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد منظور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔