اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں پھلوں اور سبزیوں کی منڈی میں اشیائے ضروریہ کی سرکاری قیمتوں کی فہرست کی خلاف ورزی کرنے پر 8 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے گراں فروش دکانداروں کے خلاف آپریشن کی نگرانی کی ۔
یہ گرفتاریاں قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخوں کو نافذ کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکام کا مقصد منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانا اور صارفین کی حفاظت کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے سرکاری نرخناموں کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔