اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 50 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔
انہوں نے اتوار کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ وفاقی دارالحکومت کی 71 فیصد آبادی کو پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نصف آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا ملک کا پہلا شہر ہے۔