حویلیاں۔ 22 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا بہترین مذہب اور مسلمان قوم دنیا کی بہترین قوم ہے، نبی کریم کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مذہبی فرقہ واریت کو بھلا کر یکجا ہونے میں ہی مسلمانوں کی اصل کامیابی ہے۔ وہ مساح جبری میں منعقد ہونے والی سیرت نبوی کانفرنس سے خطاب …
اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے، نبی کریم کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

مزید خبریں
حویلیاں۔ 22 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اسلام دنیا کا بہترین مذہب اور مسلمان قوم دنیا کی بہترین قوم ہے، نبی کریم کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے، مذہبی فرقہ واریت کو بھلا کر یکجا ہونے میں ہی مسلمانوں کی اصل کامیابی ہے۔ وہ مساح جبری میں منعقد ہونے والی سیرت نبوی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہمارا مذہب اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے اور مسلمان قوم دنیا کی بہترین قوم ہے، دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ مذہبی اور مسلکی فرقہ بندی کو بھلا کر اسلامی پرچم تلے جمع ہو جائیں، اسی میں دنیا بھر کے مسلمانوں کی کامیابی ہے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے جس پر چل کر انسان دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتا ہے۔







