لاہور۔22ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)ریجن میں بجلی چوروں کےخلاف آپریشن ے دوران 5گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ایس ڈی او اسماعیل نگرنے اپنے سٹاف کے ہمراہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 5گھروں میں بجلی چوری پکڑی گئی جو ایل ٹی کی لائن سے ڈائریکٹ بجلی چوری کر رہے تھے۔
ایس ڈی او اسماعیل نگر نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تمام کنکشنز منقطع کروائے اور تاریں قبضہ میں لے کر ملزمان کےخلاف ایف آئی آرکی درخواست متعلقہ تھانہ میں جمع کروا دی ہے۔