اسٹیٹ بینک کے ٹارگٹ پالیسی ریٹ میں 100 بی پی ایس اضافہ، پالیسی ریٹ 8.5 فیصد ہو گیا

کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک کا ٹارگٹ پالیسی ریٹ یکم اکتوبر 2018ء سے 100 بی پی ایس اضافہ سے 8.5 فیصد ہوجائے گا۔ مرکزی بینک سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جولائی 2018ءمیں زری پالیسی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے بعد سے پاکستان کی سیاسی صورت حال میں قابل ذکر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن کے کاروبار اور صارفین کے اعتماد پر مثبت اثرات …

کراچی۔ 29 ستمبر (اے پی پی) اسٹیٹ بینک کا ٹارگٹ پالیسی ریٹ یکم اکتوبر 2018ء سے 100 بی پی ایس اضافہ سے 8.5 فیصد ہوجائے گا۔ مرکزی بینک سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جولائی 2018ءمیں زری پالیسی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے بعد سے پاکستان کی سیاسی صورت حال میں قابل ذکر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں جن کے کاروبار اور صارفین کے اعتماد پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جس کی عکاسی مختلف سروے سے ہوتی ہے۔ ایک حکومت سے دوسری حکومت کو اقتدار کی ہموار منتقلی سے اب تک پائی جانے والی سیاسی بے یقینی کی صورت حال ختم ہو چکی ہے، تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی، بڑے جڑواں خساروں کی بنا پر معاشی صورت حال کے بارے میں خدشات برقرار ہیں کیونکہ امکان ہے کہ اس سے بلند حقیقی معاشی نمو کی پائیداری متاثر ہو گی۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مہنگائی میں مارچ 2018ءسے اضافہ ہو رہا ہے، اب تک مالی سال 19 کے ابتدائی دو مہینوں میں عمومی صارف اشاریہ قیمت مہنگائی (CPI) 5.8 فیصد کی اوسط سطح پر رہی ہے جبکہ مالی سال 18 کی اسی مدت میں یہ 3.2 فیصد اور پورے مالی سال 18 میں اس کی اوسط 3.9 فیصد تھی۔

مزید خبریں