c۔ 03 مئی (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسسٹیو ڈیوائسسزایند وہیل چیئرزپروگرام کے تحت معاشرے کے پسماندہ اور خصوصی افراد کی خدمت اور انہیں با اختیار بنانے میں ایک عظیم انسانی فریضہ ہے۔ تقریب میں معذور افراد کو مفت وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔ اس تقریب کا مقصد معذور افراد کی زندگیوں میں سہولت پیدا کرنا اور ان کے لیے نقل و حرکت کو ممکن بنانا ہے تاکہ وہ بھی معاشرتی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی انکے ہمراہ تھے
جبکہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم سمیرا اقبال ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مس زیب النساء ،میڈم رابعہ افضل ،سوشل ویلفیئر آفیسر عبیدرحمت ،کامران حسین اور 50سے زاہد معذور افراد نےتقریب میں شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وثرن کے مطابق اسپیشل افراد کے لئے معاون آلات کے بڑے منصوبے کا گوجرانوالہ ضلع سے آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم میں وزیر اعلیٰ خود کار وہیل چیئر ،پیڈز وہیل چیئر ،ٹرائں وہیل سکوٹی ،اور دیگر معاون آلات فراہم کئے جائیں گے۔
انہوں نے معذور افراد کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور حکومت کے ایسے فلاحی اقدامات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر ضرورت مند تک مدد پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ تقریب نہ صرف مدد کا ذریعہ بنی بلکہ ایک پیغام بھی دے گئی کہ اگر نیت خالص ہو تو معاشرہ ہر فرد کے لیے آسان بن سکتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591909