اسپیشل پرسنز کی بحالی کےخصوصی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کردیا گیا،ڈپٹی کمشنرخانیوال

91

خانیوال۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کے اسپیشل پرسنز کی بحالی کا خصوصی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اس سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر عبدالحکیم کا دورہ کرکے 104 اسپیشل بچوں میں ہائی جین کٹس اور مفت کتابیں تقسیم کیں۔محمد علی بخاری خصوصی بچوں میں گھل مل گئے اور تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اسپیشل بچوں کو معاشرے کا کار آمد فرد بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔خصوصی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کیئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔