اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ولو دین وائیا کی ملاقات

68

ماسکو۔ 2 جولائی (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اسٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ولو دین وائیا نے ماسکو میں منعقدہ ”پارلیمانی نظام کی ترقی“ کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے پارلیمانی، سفارتی، تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اسد قیصر نے پاکستان اور روس کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے جن سے روس کے سرمایہ کار مستفید ہوسکتے ہیں۔