فیڈرل بورڈ کے میٹرک کے نتیجہ کا اعلان

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ II- (میٹرک) کے سالانہ امتحانات 2019ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 84.3 فیصد رہا۔ 87114 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 73203 امیدوار کامیاب ہوئے، حمزہ آرمی پبلک سکول راولپنڈی کے سید محمد عباس نے سائنس گروپ میں 1089 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی …

اسلام آباد ۔ 2 جولائی (اے پی پی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ II- (میٹرک) کے سالانہ امتحانات 2019ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 84.3 فیصد رہا۔ 87114 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 73203 امیدوار کامیاب ہوئے، حمزہ آرمی پبلک سکول راولپنڈی کے سید محمد عباس نے سائنس گروپ میں 1089 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ زائرہ ناصر ، لائبہ علی، عمارا سرور نے 1088 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی، فاطمہ نور عالم، عروج اور نایاب محسن نے 1087 نمبر حاصل کر تے ہوئے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں فائزہ بی بی نے 1031 نمبر کے پہلی، عائشہ خلیل 1015 کے ساتھ دوسری اور عشاءفاطمہ 1014 نمبر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کمپیوٹر بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 71 ہزار 977 ریگولر امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 66 ہزار 126 امیدوار کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 91.87 فیصد رہا۔ اسی طرح 15 ہزار 137 پرائیویٹ اور سابق امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 7 ہزار 77 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 46.75 فیصد رہا۔

Leave a Reply