اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین کے درمیان نور سلطان قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اسپیکرسعودی مجلس شوریٰ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ، ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر اور روسی پارلیمنٹ کے چیئرمین سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی)پاکستان اور روس نے بھارت کو انسداددہشتگردی اور علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے پارلیمانی فورم میں شامل نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اورروس کی پارلیمنٹ اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین کے درمیان نور سلطان قازقستان میں چوتھی یوروایشین کانفرنس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال اور بھارت کی جانب سے اس مسئلے کے حل کے لیے غیر سنجیدہ رویے کے تناظر میں کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے اپنے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 52دنوں سے جاری کرفیو کے نفاذ سے پیدا ہونے والی صورت حال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نفاذ کے وجہ سے مقبوضہ وادی میں ادویات اور خورک کی شدید قلت ہے اور علاقہ مکینوں کو بھارتی افواج نے گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ روس کی اسٹیٹ ڈوما کے چیئر مین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال کے مزید جاری رہنے سے ایک انسانی المیہ جنم لینے کاخطرہ ہے۔ بعدازاں ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ سینٹوپ نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ ترکی کے اسپیکر نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کے لئے ترکی کی ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ ترکی کے اسپیکر نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور پارلیمان پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جذبے کے تحت ترکی کے صدر نے 5اگست کو بھارت کی طرف سے کیے گئے یکطرفہ فیصلے کے فوری بعد وزیر اعظم پاکستان کو ٹیلی فون کر کے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مقبوضہ وادی کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کشمیری عوام کی اخلاقی مدد اور حوصلے بلند کرنے کے لیے ترکی کی پارلیمنٹ میں کشمیر کی حمایت میں قراداد پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک اسپیکر نے یقین دلایا کہ وہ اپنی پارلیمان کے ساتھ ساتھ دیگر علاقائی اور بین الاقومی پارلیمانوں میں بھی اس مسئلے کو ا±جاگر کرنے کے لیے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے مشترکہ پارلیمانی کمیشن کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔ قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات سعودی مجلس شوریٰ کی دعوت پر کی گئی







