اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پیر کوہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ رواں اجلاس کے دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔کمیٹی اجلاس وزیٹرز گیلریاں بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا لہذا گیلریوں کے لئے کارڈ جاری نہیں کئے جائیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وباء کے پیش نظر محدود تعداد میں پریس کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں اجلاس میں وقفہ سوالات، توجہ مبذول کرانے کے نوٹس اور عوامی مفاد کی حامل قانون سازی کی جائے گی۔اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک ،شفقت محمود، غلام سرور خان، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر شیریں مزاری، وزیر مملکت علی محمد خان، وزیراعظم کے مشیر اور چیف ویپ ملک عامر ڈوگر، خالد حسین مگسی، سید نوید قمر، سید غلام مصطفی شاہ، آغا حسن بلوچ اور محمد اسلم بھوتانی نے شرکت کی۔