اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کے روز مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو …
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جمعہ کے روز مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی بصرت اور اصولوں پر مبنی سیاست کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ایک زیرک اور مدبر سیاستدان ہیں اور انہوں نے ہمیشہ رواداری اور اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ اسپیکر نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی تندرستی اور درازی عمر کے لیے دعا کی۔ چوہدری شجاعت حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور بطور اسپیکر ان کے غیر جانبدارانہ کردار کو سراہا۔








