24.9 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںاسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی ترکیہ کے شہر استنبول میں تقسیم اسکوائر کے قریب دھماکے کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں تقسیم اسکوائر کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔سپیکر نےکہاکہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترکیہ بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےدھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=337016

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں