چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کے ساتھ کھڑے ہیں،دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائدحزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد نے بھی ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔