اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منڈی موڑ کے قریب آئی جے پی روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے غم و رنج کا اظہار کیا اور حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اورمتعلقہ حکام کوزخمی ہونے والے افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577100