اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی کے …

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کو کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمتاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ۔