اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے۔ فیلڈ مارشل …
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی مظہر ہے۔بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی۔ پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر انہیں بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا۔دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔








