اسپیکر قومی اسمبلی کاپاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ میں پاک فوج کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔4جون (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وادی نیلم چانگن کے مقام پر پاک فوج کے مال بردار ٹرک کے حادثہ میں پاک فوج کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔

اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کا حادثے میں پاک فوج کے چار جوانوں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں،انہوں نے دعاکی کہ الله تعالٰی حادثہ میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کے درجات کو بلند اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔