اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہاہے کہ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم کی ہے جو تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے نوجوانوں کی فنی تربیت اورہنرمندی کی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس سیکٹر کے لئے انقلابی پروگرام شروع کئے ہیں جو مقامی انڈسٹری کے تعاون سے کامیاب ہوں گے۔ان کے تحت نوجوانوں کو ہائی ٹیک اور جدید طرز کی فنی وپیشہ ورانہ تعلیم وتربیت کے حصول کے لئے راہ ہموار ہوگی اور ملک وملت کے نوجوان ترقی کے زینے طے کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سکل ڈیویلپمنٹ کونسل اسلام آباد ایم اکرم فرید سے ایک میٹنگ کے دوران کیا- اس موقع پر چیرمین سکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد ایم اکرم فرید نے کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی اسلام آباد انڈسرنیل ایسوسی ایشن ،این ٹی بی ،چیمبرز اور ایسوسی ایشنز سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے ہویے ہیں ، جس کی رو سے سکل ڈویلپمنٹ کونسل اور انڈسریی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہویے فنی تعلیم کی عملی تعلیم کو یقینی بنایا جائے گا اور استاد شاگر والا تصور ختم ہونا چاہیے-انہوں نے کہا کے حکومت نوجوانوں کی تربیت کے لیے انڈسٹری کی جدید لیب فری آف کا سٹ استمال کر سکتی ہے جس میں فارماسوٹیکل ،ٖفلور ملز، سٹیل آئل اینڈ گھی اور مختلف انڈ سربی شامل ہے ،
ہمارے 70 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ممالک میں ملازمتیں کررہے ہیں، یہ نوجوان زیادہ تر فنی تعلیم کے کم مدت دورانیے کے کورس کرکے بیرون ممالک خدمات سرانجام دے رہے ہیں، بلاشبہ جن ممالک نے فنی تعلیم کو اپنی عمومی تعلیم کا حصہ بناکر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے اور جس سے اور سیز کا سرپایہ جو کہ 24 بلین سالانہ آتا ہے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر 40بلین تک سالانہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کے انڈسٹری نے روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی لیب اور دیگر آلات کے استمال سے طلبہ اور طالبات مستفید ہو رہے ہیں –
ہم مصنوعات کی تیاری میں دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور بہت زیادہ زرمبادلہ اشیا کی درآمد پر خرچ کررہے ہیں۔ اشیا کی پیداوار اور اس میں اضافے کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا تاکہ وہ تکنیکی اور پیداواری شعبوں کو صحیح خطوط پر چلائیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ سکل ڈویلپمنٹ کونسل کی زیر نگرانی خواتین اور مرد حضرات کیلئے ایسے ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز متعارف کروایئے جا رہے ہیں جن کی بیرون ممالک میں بہت زیادہ مانگ ہے ۔ بلکہ پاکستان میں بھی مختلف صنعتوں کے شعبہ جات میں کھپت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کو انڈسٹری اور سکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد کی سالانہ رپوٹ پیش کی –