اعزاز احمد چوہدری کا واشنگٹن کے سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز سنٹر میں ’ اجتماع سے خطاب

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن،دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری ضروری ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں واقع سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز مرکز میں”پاک امریکا تعلقات کی آئندہ چند دہائیاں اور سیکورٹی سے ہٹ کر تعلقات …

واشنگٹن ۔ 23 جنوری (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن،دیرینہ تنازعات کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط اور پائیدار شراکت داری ضروری ہے۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن ڈی سی میں واقع سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز مرکز میں”پاک امریکا تعلقات کی آئندہ چند دہائیاں اور سیکورٹی سے ہٹ کر تعلقات میں وسعت“ کے عنوان سے جنوبی ایشیائی ماہرین تعلیم، رائے سازوں، امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر قائم ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون مضبوط اور پائیدار تعلقات کی بنیاد پر قائم ہے جو خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد بالخصوص افغانستان میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔