اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے نیویارک اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

71
اعصام الحق قریشی کا اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے ابتدائی راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا

نیویارک۔ 17 فروری (اے پی پی)سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور سنتیاگو نے سیمی فائنل میں فرانسیسی جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایڈرین منارینو اور ہوگو نائس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 3-6 اور 12-10 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فائنل میں اعصام اور سنتیاگو کو اینڈریاس اور کیون پر مشتمل جرمن جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا، جرمن جوڑی نے سیمی فائنل میں روبرٹ اور ٹم پوئٹز کو شکست دی تھی۔