بیجنگ ۔ 17 فروری (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف سے ملاقات کی۔وانگ یی نے ولادیمیر نوروف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کی روح کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مزیدافرادی و …
چینی وزیر خارجہ کی شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 17 فروری (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نوروف سے ملاقات کی۔وانگ یی نے ولادیمیر نوروف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطوں کو برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کی روح کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین مزیدافرادی و ثقافتی تادلوں ، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی سے منسلک کرنے اور علاقائی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔اس موقع پر ولادیمیر نوروف نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنماوں کے اتفاق رائے اور چنگ ڈواﺅکانفرنس کے نتائج پرسنجیدگی کے ساتھ عملدرآمد کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی مسلسل ترقی اور مضبوطی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔








