افریقا ٹیک فیسٹیول میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ جمعہ ہے،ٹی ڈی اے پی

122
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’افریقا ٹیک فیسٹیول‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی کل ( بروز جمعہ )آخری تاریخ ہے ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹا ئون میں 12تا 14 نومبر ہو گی جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ مشین لرننگ ، ڈیٹا انیلیسز ، 5جی کلائوڈ ٹیکنالوجی ، فن ٹیک ، انٹیلیجنس آٹومیشن ، بلاک چین ، ڈیٹا سٹوریج اور انرجی منیجمنٹ سلوشن سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔