جنیوا ۔ 15 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بر اعظم افریقہ میںکورونا وائرس ڈیڑھ لاکھ اموات کا باعث بن سکتا ہے اور آئندہ ایک سال کے دوران مختلف افریقی ملکوں میں231 ملین افراد اس وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سائنسی ماڈلنگ کی مدد سے پیشنگوئی میں بتایا کہ یورپ …
افریقہ میں کورونا وائرس سے ڈیڑھ لاکھ اموات کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

مزید خبریں
جنیوا ۔ 15 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بر اعظم افریقہ میںکورونا وائرس ڈیڑھ لاکھ اموات کا باعث بن سکتا ہے اور آئندہ ایک سال کے دوران مختلف افریقی ملکوں میں231 ملین افراد اس وائرس میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے سائنسی ماڈلنگ کی مدد سے پیشنگوئی میں بتایا کہ یورپ اور امریکا کے مقابلے میں افریقہ میں متاثرہ افراد کی شرح کم رہے گی اور بیماری کی شدت اور شرح اموات بھی دنیا کے دیگر حصوں سے کم رہنے کا امکان ہے جبکہ افریقہ میں ساڑھے 4 ملین افراد کو کورونا وائرس کے باعث ہسپتالوں میں داخل کرانا پڑ سکتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ مطالعہ ایسے خدشات کے تناظر میں کرایا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں کمزور طبی نظام کے باعث مقامی آبادیوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے۔







