افریقی ایتھلیٹکس کے صدر حماد کالکابا 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

یاؤنڈے۔14مئی (اے پی پی):افریقی ایتھلیٹکس کنفیڈریشن کے صدر حماد کالکابا مالبوم 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شنہوا کے مطابق کیمرون کے وزیر دفاع جوزف بیٹی اسومو نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ حماد کالکابا اپنی وفات کے وقت متعدد اہم کھیل تنظیموں کے سربراہ تھے، جن میں انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل، کیمرون نیشنل اولمپک اینڈ اسپورٹس کمیٹی …

یاؤنڈے۔14مئی (اے پی پی):افریقی ایتھلیٹکس کنفیڈریشن کے صدر حماد کالکابا مالبوم 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

شنہوا کے مطابق کیمرون کے وزیر دفاع جوزف بیٹی اسومو نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔

حماد کالکابا اپنی وفات کے وقت متعدد اہم کھیل تنظیموں کے سربراہ تھے، جن میں انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل، کیمرون نیشنل اولمپک اینڈ اسپورٹس کمیٹی اور ایسوسی ایشن آف افریکن اولمپک اسپورٹس کنفیڈریشنز شامل ہیں۔ وہ ورلڈ ایتھلیٹکس کونسل کے رکن بھی تھے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسچن کو نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماد کالکابا کو تقریباً 20 برس تک قریب سے جانا۔ ان کے مطابق مرحوم عزم، مہربانی، بہترین قیادت اور مضبوط کردار کے حامل انسان تھے۔کھیلوں کی دنیا میں حماد کالکابا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید خبریں