چین نے کہا ہے کہ وہ افریقی ممالک کو اپنی استطاعت کے مطابق ایبولا کی وبا کے انسداد میں تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
افریقی ممالک کو ایبول کی وبا کے انسدادِ میں تعاون فراہم کرتے رہیں گے،چین

مزید خبریں
بیجنگ۔5اگست (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ افریقی ممالک کو اپنی استطاعت کے مطابق ایبولا کی وبا کے انسداد میں تعاون فراہم کرتا رہے گا۔
سی جی ٹی این کے مطابق یہ بات گزشتہ روز چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے جمہوریہ کانگو بھیجے گئے چین کے تیسرے طبی ماہرین کے وفد سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایبولا کی وبا بدستور پھیل رہی ہے اور چین افریقی ممالک کو اپنی استطاعت کے مطابق انسدادِ وبا میں تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ ترجمان نے کہا کہ افریقہ میں ایبولا کی نئی وبا پھوٹنے کے بعد چین نے اس معاملے کو بہت اہمیت دی اور مسلسل طبی ماہرین کے وفود جمہوریہ کانگو سمیت دیگر ممالک بھیجے تاکہ وبا کے خلاف اقدامات میں مدد فراہم کی جا سکے جسے مختلف حلقوں نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کا تیسرا وفد وبا کی روک تھام کی عملی ضروریات کے مطابق جمہوریہ کانگو اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تبادلہ خیال اور تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔








