کابل ۔20مارچ (اے پی پی):افغانستان میں کابل-قندھار شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور چار بچوں سمیت کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے …
افغانستان، ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور چار بچوں سمیت 6 افراد جاں

مزید خبریں
کابل ۔20مارچ (اے پی پی):افغانستان میں کابل-قندھار شاہراہ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون اور چار بچوں سمیت کم از کم 6 افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








