افغانستان، پولیس مرکز پر حملہ، 6 اہلکار ہلاک

کابل ۔ 11 فروری (اے پی پی) افغانستان کے صوبے ھلمند میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر حملہ کرکے 6اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو شدید زخمی کردیاہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ھلمند کے گورنر کے ترجمان نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے …

کابل ۔ 11 فروری (اے پی پی) افغانستان کے صوبے ھلمند میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر حملہ کرکے 6اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو شدید زخمی کردیاہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ھلمند کے گورنر کے ترجمان نے طالبان حملے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے بارے میں کچھ نہیں کہا ۔طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے طالبان حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے a اسٹیشن پر حملہ کرکے 15 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔