افغانستان کے شمالی علاقوں میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔
افغانستان ،دو ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

مزید خبریں
کابل۔30جون (اے پی پی):افغانستان کے شمالی علاقوں میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبہ جوزجان کی پولیس نے بتایا ہے کہ پہلا حادثہ جوزجان۔فاریاب شاہراہ پر ایک گاڑی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا، جس میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ صوبہ سمنگان میں روباطک درہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس اور گاڑی میں تصادم سے 2 خواتین سمیت9 افراد زخمی ہو گئے۔صوبائی پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی صوبائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔








